Best 130+ Great Shayari in Urdu
Urdu poetry known as Great Shayari includes lyrics valued for their deep meaning, graceful poetry, and ageless knowledge. Great Shayari in Urdu touch a profound connection with both readers and listeners because they usually explore themes of love, desire, spirituality, and the human condition.
Great Shayari in Urdu are written with beautiful language, vivid images, and complex ideas that encourage thought and prayer on the complexity of life. Urdu’s Great Shayari crosses the borders of time and place, making a lasting impression on everyone who reads it.
Great Shayari in Urdu is proof of the power of language and poetry to express human feelings and experiences in the most profound and lovely way possible. Explore interesting shayari like Jaun Elia Shayari.
Great Shayari
کب وہ سنتا ہے کہانی میری
اور وہ بھی زبانی میری
سرہانے میر کے آہستہ بولو
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
آؤ کہ آج ختم ہوئی داستان عشق
اب ختم عاشقی کے فسانے سناہیں ہم
جانے کیا واقعہ ہے ہونے کو
جی بہت چاہتا ہے رونے کو
دشمنوں کے ساتھ میرے دوست بھی آزاد ہیں
دیکھنا ہے کھینچتا ہے مجھ پہ پہلا تیر کون
یہ بات نہیں کہ مجھے اس پہ یقین نہیں
بس ڈر گیا ہوں خود کو صاحب ایمان کہتے کہتے
زندگی سے یہی گلا ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
تمہیں کیا آج بھی کوئی اگر ملنے نہیں آیا
یہ بازی ہم نے ہاری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
اس جدائی میں تم اندر سے بکھر جاؤ گے
کسی معذور کو دیکھو گے تو یاد آؤں گا
جب جینے کا شوق تھا تو دشمن ہزار تھے
اب مرنا چاہتا ہوں تو قاتل نہیں ملتا
2 Line Urdu Poetry Copy Paste
تمہارا ذکر صحیفے کی نعمتوں میں ہوا
ہم ایسے لوگ جو والعصر میں بیان ہوئے
خود پہ بیتی تو روتے ہو سسکتے ہو
وہ جو ہم نے کیا، کیا وہ عشق نہیں تھا
دستک اور آواز تو کانوں کے لئے ہے
جو روح کو سنائی دے اسے خاموشی کہتے ہیں
کتنی راتیں بیتی گئی کتنے دن ڈھل گئے
جنھیں نہیں بدلنا تھا وہی لوگ بدل گئے
تجھ سے ہاروں تو جیت جاتا ہوں
تیری خوشیاں عزیز ہیں اتنی
جو مکمل ملتے نہیں
وہ مکمل بچھڑتے بھی نہیں
ہم بہت گہری اداسی کے سوا
جس سے بھی ملتے ہیں کم ملتے ہیں
کون جیتا ہے زندگی اپنی
ہر کسی پہ کوئی مسلط ہے
تجھے بھولے کوئی ہموار دماغ
تیرے پامال کہاں بھولتے ہیں
اختر عثمان
بس یونہی چھوڑ دیا اس نے مجھے
ہائےاس نے مجھے آزمایا بھی نہیں
کروٹیں دو ہی ہیں
اور دونوں طرف بے چینی ہے
تمہارے شہر کو جاتے یہ لاریوں والے
صدا نہیں لگاتے،مجھ پہ طنز کرتے ہیں
2 Line Urdu Poetry Romantic sms Copy Paste
میں جذب کر لوں ساری تھکاوٹیں تیری
تو اِک بار میرے بازوؤں میں آ تو سہی
دیدہ و دِل میں تِرے عکس کی تشکیل سے ہم
دُھول سے پُھول ہُوئے رنگ سے تصویر ہُوئے
خُدا کی قسم! بخت بس اُسی کے ہیں
جِس کے حِصّے میں فقط تُم آئے
قسم لے لو اگر تم سے زیادہ کسی کو چاہا ہو
میری تو سانس بھی تم ہو اور جان بھی تم
ہماری آنکھیں تجھے دیکھنے کی عجلت میں
بہت سے خاص مناظر کو چھوڑ آئی ہیں
یہ کس موڑ پہ لے آئی ہے جستجو تیری
پانی پر عکس میرا ہے اور نظر تم آتے ہو
سنو تمہیں ایک راز کی بات بتاٶں
جہاں تم نہیں ہوتے وہاں لمحے اداس ہوتے ہیں
ہوتے نہیں ہیں ختم محبت کے مرحلے
بنتی نہیں ہے بات یہاں جاں دیئے بغیر
خوشی بےلوث اور رعنائی سبھی باتوں کی
اِک تیرا ساتھ بھلا مُجھ کوکیا کیا نہیں دے گا
میرے جسم کی ساری نبضیں
تیرے دیدار سے ہی چلتی ہیں
شیراز فدا
میں تصور ہی کیوں کروں تمہارے بغیر رہنے کا
جہاں بھی تم رہو مجھے بس تمہارے ساتھ رہنا ہے
پہلے خوشبو کے مزاجوں کو سمجھ لو محسن
پھر گلستان میں کسی گل سے محبت کرنا
محسن نقوی
رنگ و رونق سے نہیں بنتا انسان دلفریب ؟
دل خوب صورت نہ ہو تو دلکشی بے کار ہے
وسعتِ عشق میں تنگ دلی کا یہ عالم
اک چاہنافقط اسی کو چاہناپھر کچھ نہ چاہنا
وہ اُٹھائیں تو سہی پردہ رُخِ روشن سے
ثابت ہمیں کرنا ہے ہوتے ہیں فِدا کیسے؟
Love Poetry in Urdu Text
ملے جو کوئی ہم سا تو تھام کے رکھنا
ہم بھی تو دیکھیں۔۔۔۔۔ مدِ مقابل اپنا
تنہا نہیں ہوں میں
مجھ میں بسا ہے وہ
ذرا سی دیر ہی ہو جائے گی تو کیا ہوگا
گھڑی گھڑی نہ اُٹھاؤ نظر گھڑی کی طرف
کیا غضب ہے کہ اس کی خاموشی
مجھ سے باتیں ہزار کرتی ہے
سنو وہ لمحے بہت خاص ہوتے ہیں
جن لمحوں میں ہم تم ساتھ ہوتے ہیں
لفظ سادہ ہیں مگر کتنے پیارے ہیں
تم ہمارے ہو ، ہم تمہارے ہیں
دوسری بار بھی ہوتی تو تم سے ہوتی
میں محبت جو بالفرض دوبارہ کرتا
ایک تمہیں مانگنے کے بعد
سب کچ تمہارے لیے مانگا ہے
تم پر نہیں مرتے، مرتے ہیں ان چار پر
ناز پر، انداز پر، رخسار پر، گفتار
کسی سبب سے اگر بولتا نہیں ہوں میں
تو یوں نہیں کہ تجھے سوچتا نہیں ہوں میں