Best 55+ Ramadan Shayari 2024

“Ramadan Shayari” describes poetry written in Urdu specially for the month of Ramadan. These shayaris share feelings of faith, sacrifice, and reflection while expressing the spirit and meaning of Ramadan.

Ramadan Shayari usually explores the benefits of keeping this holy month, the value of prayers, and the benefits of fasting. It could also explore topics like asking for forgiveness, increasing one’s religion, and creating peace among Muslims.

The happiness of completing the fast (iftar) with loved ones, the peace of late-night prayers (Taraweeh), and the excitement of Laylat al-Qadr, the Night of Power, which is known as one of the holiest nights in Islam are other topics that Ramadan shayari may represent.

During Ramadan, these shayaris are frequently exchanged with friends and family through digital channels like social media or more conventional methods like handwritten letters. They provide Muslims with motivation, support, and opportunities for observation during this blessed month. Read islamic quotes on Ramadan Quotes.

Ramadan Shayari

Ramadan Shayari

 اس رمضان ہم آپ کے لئے خوشحالی کی دعا  کرتے ہیں 

 امید ہے کہ اس رمضان آپ اور آپ کے چاہنے والوں کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں سے نوازے آمین  

 دل سے دعا ہےاللہ تعالیٰ اس رمضان المبارک کے مہینے میں آپ کی تمام دعائیں قبول فرمائے 

اللہ پاک اس رمضان  ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے  

 یااللہ  اس رمضان ہماری نیک حاجتیں پوری  فرما آمین 

 رمضان مبارک ہماری روح کو مقدس بنانے اور اللہ پاک سے جڑنے کا طریقہ ہے 

‏افطار ٹائم میں سب کے لئے دعا کرنا مت بھولیں 
بیشک روزہ دار کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی

کوشش کریں رمضان کے بابرکت مہینے میں  
اللہ ہم سے راضی ہو جائے اور ہمیں بخش دے

خوف دیکهنا ہے اللہ کا تو مسلمانوں کا دیکھ 
جو روزے میں وضو کا پانى منہ میں رکھ کر  بهی نہیں پیتے

یا اللہ تیرا شکر ہے اپ نے ایک بار پھر ہمیں رمضان مبارک نصیب کیا

اے ماہ رمضان اے اللہ کے مہمان تیرا آنا مبارک ہو
رکھیں گے ہم روزے پڑھیں گے قرآن تیرا آنا مبارک ہو

‏اللہ پاک کی قسم اگر قبر والوں سے کہا جائے کہ کوئی تمنا ہے 
آپ کی وہ   بولے  گے رمضان کے ایک دن کی تمنا ہے ہم کو 

اللہ تعالیٰ سے دعا ہےہم سب کو اس رمضان المبارک
میں عبادات کرنے کی توفیق عطا فرمائےآمین

دنیا جس بھوک اور پیاس سے ڈرتی ہے
میرے اللہ تعالیٰ نے اسکو عبادت بنا دیا

نیکیوں کا طوفان آ گیا ہے پتہ چلا ہے رمضان آ گیا ہے

Mah e Ramadan Shayari in Urdu

جنت کے دروازں میں سے ایک دروازہ باب الریان ہے 
جس دروازے سے صرف روزے دار جنت میں داخل ہو گے 

پھول تو بہت ہیں  گلاب کی بات ہی الگ ہے
مہینے تو بہت ہیں  ماہ رمضان کی بات ہی الگ ہے

اللہ پاک اور انسانوں کے درمیان  رمضان توعشق بن کے آتا ہے

روزہ داروں کے لیے دریائی مچھلیاں افطار کے وقت تک دعاۓ مغفرت کرتی رہتی ہیں 

یا اللہ ہمیں اس ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی توفیق دے 
اور ہمارے گناہوں کو بخش دے ہمیں عزت والوں میں شامل کر دے 

تمام امت مسلمہ کو میری طرف سے ماہ رمضان مبارک کا چاند مبارک ہو

 اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مبارک مہینے کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور 
زیادہ نفع حاصل کرنے او

ر نیکیاں سمیٹنے کی توفیق دے آمین

‏افطاری کے وقت دعا نہ مانگنے والے روزے دار کی مثال مزدور کی طرح ہے
جو سارا دن کام کرنے کے باوجود اپنی مزدوری نہ لے کر جائے

رمضان کے پہلے بیس روزے آو مدینے چلے اسی مہینے چلے 
رمضان کے آخری دس روزے اتکاف کر کا اپنی اللہ کو راضی کرے

فرق نہیں پڑتا  کسی بھی موسم کا رمضان کے آگے
ہار جائے گی یہ گرمی روزے داروں کے ایمان کے آگے

نیند میں بھی گرتے ہیں میری آنکھوں سے آنسو یہ سوچ کر 
اگر رمضان مبارک میں بھی نہ بخشے گئے تو پھر کب بخشش ہو گی 

جس نے ایک فرض روزہ چھوڑا پھر قیامت تک اس کی قضا میں روزے
رکھتا جائے تو اس فرض روزے کے اجر کے برابر نہیں ہو سکتا

اے رمضان بس اتنی سی التجا ہے  ہم سے راضی ہو
کے جانا اللہ پاک کی بارگاہ میں ہماری سفارش کرنا  

چاند نے آسمان سے یہ پیغام بھیجا ہے 
فرشتوں نے عرش سے پیغام بھیجا ہے 
لوٹ لونیکیاں اللہ نے تمہارے لیے پیارا رمضان بھیجا ہے

تیز دھوپ کی تپش تم کو ستائے گی  پیاس کی شدت بھی  تمھیں آزمائے گی 
روزے دارو تم ہرحال میں صبر رکھنا  یہ آزمائش تمھیں جنت میں لے کر جائے گی

اللہ تعالیٰ اتنا رحیم ہے جو لوگ پورا سال نماز نہیں پڑھتے
رمضان المبارک میں انہیں بھی اپنے گھر بولہ لیتا ہے سبحان االلہ 

Ramadan Shayari Urdu

رمضان

ماہِ رمضان تیرے بعد یہ حالت ہوگی
پھر نمازوں کی امانت میں خیانت ہوگی

بند ہوجائےگا قرآن ترے جانے سے
تیرے لوٹ آنے سے قرآں کی تلاوت ہوگی

تیری آمد سے بھرے رہتے ہیں مسجد سارے
بعد میں جمعہ کو بس ایک جماعت ہوگی

صرف رمضان کے اعمال نہیں دیکھتا رب
اور بھی گیارہ مہینوں کی وضاحت ہوگی

ماہِ رمضان میں کرتے ہیں گناہوں سے پریز
سال بھر لگتا ہے مالک سے عجازت ہوگی

جس نے ہر موڑ پہ آنکھوں کا کیا ہے روزہ
بس وہی آنکھوں سے مولا کی زیارت ہوگی

دینِ اسلام میں رشتے نہیں دیکھے جاتے
واقعہ نوح کا پٹھ لیجئے عبرت ہوگی

رحمتیں برکتیں برسینگے ہمیشہ سے وہاں
روز قرآن کی جس گھر میں تلاوت ہوگی

گھر میں مہماں کو اک بار بلاکر دیکو
یہ عمل ایسا ہے جو رزق میں برکت ہوگی

چند پیسوں کے بنا پر تو انا تک نہ پہنچ
ورنہ فرعون کے جیسی تیری حالت ہوگی

ایسے اعمال نہ دکھلاوہ زمانہ کو کبھی
جسّے دنیا میں مسلمانوں کی ذلت ہوگی

نیکیاں جتنی بھی کرنا ہے یہاں کرلے نا
ورنہ موت ائی تو اک لمحہ نہ مہلت ہوگی

بس یہی سوچ کے دریا میں بہا دو نیکی
ایسے اعمال کی محشر میں ضرورت ہوگی

جھوٹ ہر دور میں کمزور رہا ہے شایانؔ
یہ حقیقت ہے کے سچائی میں طاقت ہوگی

اہلِ ایماں کے لئے ہے یہ مسرت کا پیام

اہلِ ایماں کے لئے ہے یہ مسرت کا پیام
آگیا سرچشمہء فضلِ خدا ماہِ صیام

روح پرور ہے یہ تسبیح و تلاوت کا سماں
کررہے ہیں سب بقدرِ ظرف اس کا اہتمام

مسجدیں فضلِ خدا سے مطلعِ انوار ہیں
پی رہے ہیں اہلِ ایماں بادہء وحدت کا جام

بارگاہِ رب العزت میں سبھی ہیں سجدہ ریز
دید کے قابل ہے یہ قانونِ قدرت کا نظام

طالبِ فضلِ خدا ہیں بچے بوڑھے اور جوان
بھوکے پیاسے ہیں مگر پھر بھی نہیں ہیں تشنہ کام

ماہِ رمضاں میں یہ افطار و سحر کا انتظار
ہے نشاطِ روح کا ساماں برائے خاص و عام

پیش خیمہ عید کا ہے ماہِ رمضاں اس لئے
ہو مبارک سب کو برقی اِس کا حُسنِ اختتام

چشم بار ہو کہ مہمان آ گیا

چشم بار ہو کہ مہمان آ گیا
دامن میں الہی تحفہ ذیشان آ گیا

بخشش بھی، مغفرت بھی،جہنم سے بھی نجات
دست طلب بڑھاؤ کہ رمضان آ‌گی

اے خوش نصیب اس ماہ رمضان کو اپنی گرفت میں کر لے

اے خوش نصیب اس ماہ رمضان کو اپنی گرفت میں کر لے
ہے کس کو خبر کل کی یہ ساعت سعید پھر ملے نہ ملے

فقر کی چادر اوڑھ اور صدق دل سے توبہ کر لے
دل سے پکار اللہ کو اپنے اور اس سے فریاد کر لے

دیدار کو جب دل تڑپے کثرت سے لیل و قیام کر لے
یہی شان ہے مومن کی جب چاہے رب سے کلام کر لے

قلب ہے ایمان سے سرشار، میں روزے سے ہوں

قلب ہے ایمان سے سرشار، میں روزے سے ہوں
یہ عبادت کچھ نہیں دشوار، میں روزے سے ہوں

مجھ کو گالی مت دے میرے یار! میں روزے سے ہوں
تجھ سے کر سکتا نہیں تکرار، میں روزے سے ہوں

میرا لہجہ نرم ہے اور میری آنکھیں خوش کلام
دیکھ لو، چہرے پہ ہیں آثار، میں روزے سے ہوں

دیکھ لڑکی! آزمائش میں نہ مجھ کو ڈال تو
دور رکھ مجھ سے لب و رخسار، میں روزے سے ہوں

اے حسینو! سامنے آؤ تو آؤ با حجاب
میری آنکھیں کر نہ لیں افطار، میں روزے سے ہوں

نفس امارہ! مجھے لغزش پہ آمادہ نہ کر
تیری ہر دعوت سے ہے انکار، میں روزے سے ہوں

کیوں مجھے تو پوچھتا ہے چائے پانی بار بار
کہ چکا ہوں تجھ سے کتنی بار، میں روزے سے ہوں

دھیان میرا بانٹتا ہے کیوں یہ سوشل میڈیا
بند کر ٹی وی، ہٹا اخبار، میں روزے سے ہوں

پوچھ مت اس پیاس کی شدت میں کیسا لطف ہے
تو نہیں سمجھے گا اے مے خوار! میں روزے سے ہوں

تو مرے اخلاص کو ثابت قدم رکھ اے خدا!
سامنے کھانوں کا ہے انبار، میں روزے سے ہوں

جن گناہوں میں ملوث تھا میں گیارہ ماہ تک
شاد بھائی! ان سے ہوں بیزار، میں روزے سے ہوں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *